ایدھی فاؤنڈیشن کا ایئر ایمبولینس بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرنیکا فیصلہ

کرا چی(پی پی آ ئی) ایدھی فاؤنڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا، جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں، جس کے بعد تعداد 5 ہوجائے گی، اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کا ایک نیا سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کرکے پائلٹ بن چکا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہوجائیں گی۔فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اینٹونوو 2 روس سے لیں گے جو یوکرین کا بنایا ہوا ہے، یہ جہاز ڈیزاسٹرز (آفات) میں استعمال ہوتا ہے، اس میں 6 بیڈز لگ سکتے ہیں، اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور کچے علاقوں میں بھی لینڈ کرایا جاسکتا ہے۔فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ اینٹونوو 2 فصلوں کی کٹائی اور انہیں ٹڈی دل سے بچانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایوی ایشن فیول مہنگا ہوچکا تاہم اس میں 92 ہائی آکٹین فیول استعمال ہوتا ہے۔

Next Post

مئی9 کے واقعات،گرفتار ملزم کے لواحقین کی نوجوانوں کو محتاط رہنے کی تلقین

Wed Jun 21 , 2023
ایبٹ آ باد(پی پی آ ئی) 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایبٹ آباد کے رہائشی ایک اور نوجوان عبد الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا جس کے لواحقین نے نوجوانوں کومحتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔گرفتار نوجوان کے لواحقین نے کہا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت […]