اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر فرانس کیلئے روانہ ہو گئے، دورہ فرانس کے دوران وزیراعظم گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی، توانائی کے متبادل و قابل تجدید ذرائع، ماحولیات کا فورم ثابت ہوگا، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیراعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کے جی 77 میں اہم رکن اور ملک کے سربراہ کے طور پر خطاب کریں گے، وزیر اعظم پیرس میں عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Next Post
کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل
Wed Jun 21 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔کوئٹہ انٹرنیشل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی 58 پروازوں سے کل 7675 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوئے، 27 سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 3934 […]
