کراچی(پی پی آ ئی) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔کوئٹہ انٹرنیشل ایئرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی 58 پروازوں سے کل 7675 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوئے، 27 سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین فریضہ حج کیلئے روانہ ہوئے۔پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے، فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین روانہ ہوئے، ایئر اربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج روانہ ہوئے جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔
Next Post
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات
Wed Jun 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔ ذرائع کے […]
