اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

Next Post

لاہور اور کراچی میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا

Wed Jun 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر لائنز کی شکایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کو لاہور فلائٹ ریجن کے 100 […]