حکومتی پالیسیوں سے نالاں پی پی کی عید بعد حکومت سے علیحدگی پرمشاورت

اسلام آباد(پی پی آئی) حکومتی پالیسیوں سے نالاں پیپلز پارٹی سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ عید کے بعد حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کو امید ہے کہ اگر حکومت کا حصہ نہ ہوئی توپنجاب میں اینٹی نواز ووٹ اسے مل سکتا ہے اسی لئے پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے راستے جدا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اوروفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا قوی امکان ہے، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے حکمران اتحاد سے علیحدگی کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی اور وہ آئندہ عام انتخابات میں اینٹی نواز قوتوں کو اکھٹا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Next Post

جماعت اسلامی کے امیدوار ڈپٹی میئرنے انتخاب مئیر کراچی کو چیلنج کر دیا

Wed Jun 21 , 2023
کراچی (پی پی آئی) جماعت اسلامی کے ڈپٹی میئر امیدوار سیف الدین نے انتخابات کو چیلنج کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی امیدوار کی جانب سے دی گئی درخواست میں سندھ حکومت، الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا […]