کراچی (پی پی آئی) جماعت اسلامی کے ڈپٹی میئر امیدوار سیف الدین نے انتخابات کو چیلنج کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی امیدوار کی جانب سے دی گئی درخواست میں سندھ حکومت، الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کا میئر کی نشست پر منتخب ہونا آئین و قانون کے خلاف ہے، غیر منتخب افراد کو میئر یا چیئرمین منتخب کروانا آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے دو مرحلے بلدیاتی ایکٹ 2013ء کے تحت مکمل ہوئے، اس ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین یا میئر منتخب نہیں کیا جا سکتا، اس حوالے سے 24 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا جائے۔
Next Post
مخالفین کا کام سازشیں کرناہے، ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پرنبیل گبول کا موقف
Wed Jun 21 , 2023
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب میں ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر نبیل گبول کا موقف بھی سامنے آگیا۔پی پی آئی کے مطابق نبیل گبول نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ […]
