ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، 10 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور،خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(پی پی آ ئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جبکہ 10 ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے خدیجہ شاہ اور اور فہمیدہ بیگم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ جبکہ بزرگ ملزمان، بچوں، ایڈووکیٹس کی ضمانت خصوصی رعایت کے تحت منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو 1،1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔