پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس، پارٹی منشور کے مسودہ پر تفصیلی غور

لاہور(پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کے کندھوں سے دکھوں کی گٹھڑی اتار پھینکیں گے۔استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کا صدر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں عامر کیانی، اسحاق خاکوانی، چوہدری نوریز شکور اور رانا نذیر احمد نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر مراد راس، پیر سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی شریک ہوئے، استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں پارٹی منشور کے مسودہ پر تفصیلی غور کیا گیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پاکستانی عوام کی امنگوں کا ترجمان ہو گا، ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان سے نفرت، تشدد اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھے گی، عوام کے کندھوں سے دکھوں کی گٹھڑی اتار پھینکیں گے۔