پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں شہریوں کیلئے پیپلز بس سروس ایپ متعارف

کراچی (پی پی آئی) سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے پیپلز بس سروس ایپ متعارف کرادی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے شہری ٹکٹ کی بکنگ کرانے کے ساتھ بس کے ماحول پر نظر رکھ سکیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز بس سروس موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس صرف ایک ایپ نہیں، اس میں عوام کی سہولیات کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، بس میں کیمرے لگے ہیں، ایپ کے ذریعے بس کا ماحول دیکھ سکتے ہیں، اس ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ جولائی میں مزید ریڈ اور گرین بسز آجائیں گی، اہم منصوبے ریڈ لائن بی آر ٹی پر تیزی سے کام چل رہا ہے، پاکستان کی واحد بی آر ٹی ہوگی جو بایو گیس پر چلے گی۔ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت کم از کم کرائے میں عوام کو سہولت فراہم کررہی ہے، سندھ حکومت بس سروس میں کروڑوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔