پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر عدالت نے کہا کہ اگر اعظم خان کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو سوموار تک عدالت کو آگاہ کریں۔اس کے جواب میں اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔ اعظم خان نیب کی تحویل میں بھی نہیں ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سوموار تک معلوم کرکے بتائیں اعظم خان کہاں ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کوہسار بھی عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ اعظم خان کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں، اعظم خان خود گاڑی چلا کرگئے اس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔اس حوالے سے پبلک پراسیکیوٹر طاہر کاظم نے کہا کہ اعظم خان کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں، جیو فینسنگ بھی کروا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔