پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی مدت3ماہ کرنیکا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)نگراں زیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمزسے متعلق اجلاس میں ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری دی گئی اجلاس میں سزا میں کمی کی مدت 2ماہ سے بڑھاکر 3ماہ کر دی گئی،پی پی آئی کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق سال میں 2بار ہوسکے گا،ملاقاتیوں کیلئے انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ،8جیلوں کی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیانگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیلوں میں پی سی اوز کی تعداد میں اضافہ جبکہ قیدیوں کے لئے ویڈیو کال اورانٹرنیشنل کال کی سہولت کا بھی فیصلہ کیا گیا، جیل ہسپتالوں کاانتظام محکمہ صحت کے سپرد کر دیا گیا،بیرکس میں کیبل کے ساتھ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے، جیل کینٹین کے فرسودہ نظام کو ختم کرنے اورہر جیل میں فیزیکل کینٹین یا بڑے سٹور کی چین یایوٹیلیٹی سٹور کھولنے کی تجویز دی گئی،تمام بیرکس او رسیل میں ایئر کولر لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس میں قیدی کو پیرول پر رہا کرنے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو دینے کافیصلہ کیا گیا۔