جناح ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑجانے والوں کی تلاش میں چھاپے

کراچی (پی پی آئی)لڑکی اور لڑکے کی جانب سے کراچی کے جناح ہسپتال میں چھوڑی گئی نوجوان لڑکی کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ کار میں سوار لڑکی اور لڑکے کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے سات بجے ایک لڑکا اور ایک لڑکی گاڑی میں نوجوان لڑکی کی لاش لے کر جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں آئے پرچی بناتے وقت کار سوار خاتون نے اپنا نام سحرش جبکہ مریضہ لڑکی کا نام عائشہ درج کروایا۔لڑکا اور لڑکی دونوں ہی مردہ حالت میں موجود لڑ کی کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔ کار سواروں نے بتایا کہ وہ لڑکی کو ڈیفنس کے علاقے سے لے کر آئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ جس گاڑی میں وہ لڑکی کو لے کر آئے اس کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹرز نے لڑکی کی لاش سے نشے کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں جن کا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ پوسٹ مارٹم کی تیاری بھی کی جارہی ہے جس سے موت کی وجوہات معلوم ہو سکیں گی۔ ہسپتال کے کیمروں میں لڑکے اور لڑکی دونوں کے ہی چہرے محفوظ ہو گئے ہیں اور لڑکی کی لاش چھوڑجانے والوں کی تلاش میں چھاپیمارے جا رہے ہیں۔

Next Post

سعودیہ میں نشہ آور گولیوں کو فروغ دینے کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

Sat Jun 24 , 2023
ریاض (پی پی آئی) سعودی عرب کے مکہ ریجن میں پولیس نے انتہائی نشہ آور گولیوں میتھم فیٹامائن کو فروغ دینے کے الزام میں پانچ پاکستانی باشندوں اور ایک بنگلہ دیشی باشندے کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو متعلقہ حکام کے پاس بھیج […]