ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد، کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک کارگو سروس کا آغاز

کراچی (پی پی آئی) اسلام آباد اور کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک باقاعدہ کارگو سروس کا آغاز ہو گیاہے۔ دوطرفہ تجارت کے تحت این ایل سی کے ٹرکوں کا پہلا قافلہ سامان لے کر چین روانہ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چین کے لئے کارگو سروس کے آغاز کو تمام شرکا نے نہایت خوش آئند قراردیا۔ بعد ازاں این ایل سی کے ٹرک خنجراب پاس کے راستے چین کے سر حدی شہر میں داخل ہوئے۔مطلوبہ کسٹم اور امیگریشن مراحل طے کرنے کے بعد کاشغر کی طرف روانہ ہو گئے۔ واپسی پر یہ ٹرک درآمدی سامان لے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچیں گے۔اس کارگو سروس کا مقصد دوطرفہ تجارت کا فروغ اور سی پیک منصوبے کو فعال کرنا ہے۔ اس کارگو سروس سیچین، پاکستان، کرغیزستان اور قازقستان کیمابین چارملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدیاور بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کیعملی نفاذ میں بھی مدد ملے گی۔اس سے قبل این ایل سی ایران کے راستے ترکی اور آذربائیجان جبکہ افغانستان کے راستے ازبکستان اور قازقستان تک تجارتی سامان کی ترسیل ممکن بنا چکا۔ جس سے سامان کی ترسیل کے وقت اور لاگت دونوں میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔