اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کی ایک اور کامیابی،گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد 10

جرمنی (پی پی آئی)ا اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔پاکستان کے سفیر عابد نے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر دوڑ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیاجبکہ خواتین سائیکلنگ میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے چاندی کا تمغہ جیتا۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے محمد لقمان نے سپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کافاصلہ15.21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا، پاکستان کے میر واعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا، انہوں نے فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا۔پاورلفٹنگ میں حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کیے۔فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان نے برونز میڈل جیتا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔سوئمنگ کی 50 میٹر فری سٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے برونز میڈل جیت لیا جبکہ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل جیتا۔باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائیڈ مینز نے پاکستان یونیفائیڈ مکس کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں سپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں، تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے