لاہور(پی پی آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرنسی کی مبینہ ا سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کر لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے گلوکار کے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔ ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوایا دیا ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال2022 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئیں ہیں۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔
Next Post
ای او بی آئی کے4 لاکھ سے زائد بزرگ پنشنرز کوعید تعطیلات میں پنشن جاری
Wed Jun 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) نے اپنے چار لاکھ سے زائد بزرگ پنشنرز کو حسب سابق عیدالاضحٰی سے قبل پیشگی طور پر پنشن جاری کردی۔ جن میں بوڑھے، معذور اور بیوگان پنشنرز شامل ہیں۔اس سلسلہ میں ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات […]
