نیویارک/کراچی (پی پی آئی) سال گزشتہ11 ہزار993 پاکستانی طلباامریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخل ہوئے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے. امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں سٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کے تحت دنیا بھر سے 13 لاکھ 62 ہزار 157 طلبہ امریکہ پہنچے۔.2022میں امریکہ آنے والے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے حوالے سے پاکستان ٹاپ 25 ممالک میں 21 ویں نمبر رہا. یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے. نیپال ٹاپ 25 ممالک میں (20,344) طلبا کے ساتھ 13 ویں جبکہ بنگلہ دیش (18،184) سٹوڈنٹس کے ساتھ 14ویں نمبر پر رہا.2019کے بعد امریکہ آنے والے بین الاقوامی سٹوڈنٹس کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے. جنسی تناسب کے اعتبار سے 2022میں امریکہ آنے والے سٹوڈنٹس میں 55 فیصد (754,116) مرد جبکہ 44.6 فصد (607،406) خواتین تھیں. مجموعی طور پر اسٹڈی کے لیے امریکہ آنے والے والے ٹاپ 10 ممالک میں چین (324,196) طلبا کے ساتھ سرفہرست رہا. دوسرے نمبر پر بھارت کے (297,151) طلبا امریکہ آئے. تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب ساؤتھ کوریا (62,617)، کینیڈا (41,392) اور برازیل (37,904) رہے2022 میں سٹوڈنٹس ویزا کے لیے آنے والی مجموعی درخواستوں کے حوالے سے ایک قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس سال مجموعی طور پر 35 فیصد (F-1) ویزا کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں. مسترد شدہ درخواستوں کی یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے. مجموعی طور پر مسترد شدہ ویزا درخواستوں میں سب سے زیادہ درخواستیں بھارتی طلبا کی مسترد کی گئیں. تاہم ریکارڈ کے مطابق 2022میں سب سے زیادہ تقریباً 82 ہزار کے قریب سٹوڈنٹس ویزے بھارت کو جاری کیے گئے.
Next Post
مصطفیٰ کمال گریبان میں جھانکیں وہ" ریجیکٹڈ لیڈر" ہیں: ناصر شاہ
Wed Jun 28 , 2023
کراچی (پی پی آئی) یم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا رد عمل بھی آیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اپنے بیان میں وزیرِ بلدیات نے مصطفیٰ کمال کو” ریجیکٹڈ لیڈر” قرار دے دیا۔وزیر بلدیات […]
