قطر، عرب امارات، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے قطر، امارات، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے، پی پی آئی کے مطابق خلیجی ممالک کو بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں،بیل برآمد کئے جائیں گے۔، چارخلیجی ممالک کو 16ہزار 750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ زندہ جانوروں کی برآمدپرپابندی کے باوجود خصوصی نرمی کی منظوری دی گئی، قطرکے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التہانی کیلئے4ہزار،اور قطر کے شیخ محمد بن فیصل التہانی کیلئے ساڑھے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ نیز قطر کے شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے2ہزار 300، قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار، یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2ہزار 500 مویشی برآمد ہوں گے۔اس کے علاوہ بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار اورکویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو بکریاں،بھیڑیں،اونٹ،گائے،بھینسیں،بیل برآمدکئے جائیں گے، مویشی برآمد کرنے کا فیصلہ خلیجی ممالک کی درخواست پر کیا گیا۔

Next Post

ملک کے برفانی علاقوں کا پوسٹ مردم شماری سروے 8 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ

Wed Jun 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ملک کے برفانی علاقوں کا پوسٹ مردم شماری سروے 8 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق برفباری کے باعث کوہستان کے باقی تین اضلاع میں بھی مردم شماری ہوگی جبکہ باقی ماندہ اضلاع اور علاقوں میں 8 […]