ملک کے برفانی علاقوں کا پوسٹ مردم شماری سروے 8 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ملک کے برفانی علاقوں کا پوسٹ مردم شماری سروے 8 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق برفباری کے باعث کوہستان کے باقی تین اضلاع میں بھی مردم شماری ہوگی جبکہ باقی ماندہ اضلاع اور علاقوں میں 8 جولائی سے مردم شماری شروع ہوگی۔ مردم شماری کے بعد کا عمل 15 دن میں مکمل کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا (کے پی)، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان (جی بی) کے برفانی علاقوں میں مردم شماری ہوگی۔ ساتویں مردم شماری کے مکمل ہونے کے سرٹیفکیٹ 15 جولائی تک فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی حکومتوں سے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Next Post

‫گوانگژی یولن نے 2023 ڈوئن وو فیسٹیول کی ثقافتی تقریبات کی میزبانی کی

Wed Jun 28 , 2023
یولن، چین، 28 جون 2023/ ژنہوا۔ ایشیا نیٹ/– ڈریگن بوٹس(کشتیاں)  موسم گرما کی دھوپ کے نیچے دریا کے اس پار دوڑتی ، جب ساحلوں پر تماشائی چیخ رہے تھے جب کہ کشتیوں پر ڈرم بج رہے تھے۔ یہ “Shui Yun Jing Du” ڈریگن بوٹ انویٹیشنل کے جوش و خروش کا […]