جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے فنانس ایکٹ پر عملدرآمد شروع، 415 ارب کے ٹیکس نافذ

اسلام آباد (پی پی آئی)نئے فنانس ایکٹ 2023 پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جس کے تحت 415 ارب روپے کے ٹیکس نافذ ہو گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نئے فنانس ایکٹ 2023 پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور اس ایکٹ کے تحت 415 ارب روپے کے ٹیکس نافذ ہوگئے ہیں۔ پٹرول پر 5 روپے لیوی بڑھانے کا اختیار فنانس ایکٹ میں دیا گیا ہے۔فنانس ایکٹ دستاویز کے مطابق انکم ٹیکس میں سالانہ 24 لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس 2.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ سالانہ 24 لاکھ سے زائد تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جس سے 35 ارب کی اضافی ا?مدن حاصل ہوگی، ایکٹ میں پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 45 ارب روپے اضافی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔