جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری و نجی بینکس اور مالیاتی ادارے آج بھی بند کل کھلیں گے

کراچی (پی پی آئی)نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پیر 3 جولائی کو بھی ملک بھر میں تمام کمرشل بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے جبکہ منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔اعلامیے کے مطابق پیر کے روز ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے تاہم بینک کا عملہ گزشتہ مالی سال کے حسابات کی جانچ پڑتال کے لیے معمول کے مطابق کام کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ہر سال 31 دسمبر کو کیلنڈر ایئر کا اختتام ہوتا ہے اور یکم جنوری کو بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں جبکہ 30 جون کو مالی سال ختم ہوتا ہے جس کی وجہ سے یکم جولائی کو بینک اور مالیاتی ادارے بند ہوتے ہیں۔ملک بھر کے بنک عیدالاضحیٰ کے موقع پر بدھ تا جمعہ عام تعطیلات کے سبب بند رہے جبکہ ہفتہ اور اتوارمعمول کی ہفتہ وارتعطیلات تھیں تاہم منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے۔