کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمت میں غیر معمولی مندی کا رجحان

کراچی (پی پی آئی)سندھ کاٹن جنرز فورم میں روئی کی قیمتوں میں عید کی تعطیلات کے باوجود غیر معمولی مندی کا رجحان رہا۔روئی کی قیمتیں 1500 روپے سے 2 ہزار روپے فی من تک گرگئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کا ٹن جنرز فورم سندھ میں روئی کی قیمت گر کر 16 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں 16 ہزار 800 روپے فی من پر آگئی ہیں۔ کاٹن جنرز فورم نے پھٹی کی امدادی قیمت 8500 روپے فی چالیس کلو گرام سے کم ہونے کے باعث وفاقی حکومت سے براہ راست امدادی قیمت پر پھٹی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیز آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکسٹائل ملز کیلئے سبسڈائزڈ بجلی و گیس کے نرخوں کی معطلی کے بھی منفی اثرات ہوئے ہیں، مارک اپ کی شرح، بجلی، گیس اور ٹیکس کی شرح میں مزید اضافے سے روئی کی مارکیٹس میں کریش کو بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔