ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

کراچی(پی پی آئی) ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر چھ ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 6ماہ میں قومی ائیرلائن سمیت مختلف طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے61 واقعات رپورٹ ہوئے۔صرف پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ 39 واقعات رونما ہوئے، طیاروں سیپرندیٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔4 واقعات طیاروں کے انجن کونقصان پہنچا،متعددپروازیں منسوخ کرنا پڑیں، کراچی ائیر پورٹ 19، لاہور ائیر پورٹ پر17 واقعات، اسلام آباد ایئرپورٹ پر6 ماہ کے دوران5واقعات رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ1، سکھر 2، کوئٹہ 4، پشاور1، گلگت ائیر پورٹ 1، ملتان میں 2 واقعات رپورٹ کیا، مون سون موسم کی آمد کے ساتھ واقعات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔