ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسحٰق ڈار کی بجٹ تقریر کے اعلان پر عمل در آمد نہ ہو سکا

کراچی (پی پی آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی بجٹ تقریر کے اعلان پر عمل در آمد نہ ہو سکا، ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کر نے کا نوٹی فی کیشن محکمہ نے ہنوز جاری نہیں کیا ہے  حالانکہ وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن کئی روز قبل جاری  کیا جا چکا ہے۔لیکن ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کر نے کا نوٹی فی کیشن ہنوز  فائلوں میں دبا ہوا ہے جس سے ای او بی آئی کے پنشنرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کی نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز  فورم  نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر نوٹیفکیشن کا اجرا جلد از جلد ممکن بنائیں تاکہ ای او بی آئی کے پنشنرز میں موجود بے چینی کا خاتمہ ہو سکے