ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو واپسی کا گیئر

کراچی (پی پی آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کچھ دیر قبل سعودی عرب سے دو ارب ڈالر قرض پاکستان منتقل ہونے کی خوشخبری سنائی تو ساتھ ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو واپسی کا گیئر لگ گیا۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 281.50 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا لیکن جیسے ہی وفاقی وزیر نے دو ارب ڈالر سٹیٹ بینک منتقل ہونے کا اعلان کیا تو ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید تیزی دیکھنے میں آئی ہے، صبح شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 585 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 481 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 66 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے۔سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کریڈٹ منتقل ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔