ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ ایک بار پھر ہائیکورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد (پی پی آئی) توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھر ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا گیا،درخواست میں 8جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے توشہ خانہ کیس سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی، کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریقہ کار بھی نہیں اپنایاگیا،توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار  دینے کا ٹرائل کورٹ کافیصلہ خلاف قانون ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیاتھا۔