ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں پولیو ویکسی نیشن کیخلاف مزاحمت میں نمایاں کمی

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا میں پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف مزاحمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔پی پی آئیکے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف لوگوں کی مزاحمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے خاندانوں کی تعداد میں تقریباً 35 فیصد کمی آئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ یہ پیش رفت جون کی ویکسی نیشن مہم کے دوران ہوئی جہاں گزشتہ چند مہمات میں ویکسی نیشن سے محروم بچوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی اطلاع ملی ہے۔آپریشن سینٹر نے کہا کہ ایسے تمام بچوں کو ویکسین دی گئی ہیں۔ملک میں گزشتہ سال پولیو کے 20 کیسز ریکارڈ ہوئے تھے جو کہ تمام خیبر پختونخوا سے تھے۔تاہم اس سال یہ تعداد کم ہو کر ایک رہ گئی ہے جہاں خیبرپختونخوا میں واحد بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔