سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ لاہور کے 3 منزلہ مکان میں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

لاہور(پی پی آئی)اندرون لاہور میں آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی جان لے لی۔جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر الدین بابر نامی شہری کی اہلیہ، بچے، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے بلڈنگ کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پی پی آئی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا تھا جنہیں بچایا نہ جاسکا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاانہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ان کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔