متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر کی بجلی منقطع

پشاور (پی پی آئی ) سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو)کے نادہندہ نکلے، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دو سب ڈویڑن کے تقریبا 12 لاکھ روپے کے نادہندہ تھے، پیسکو نے علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر کینٹ اور سٹی فیڈر کے دو کنکشن تھے، کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے۔ تاہم بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی۔