سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے ترسیلات زر کاحجم 6.350 ارب ڈالر سے متجاوز

کراچی (پی پی آئی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار  میں بتایا گیا ہے کہ  جون 2023 کے اختتام پر سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ ترسیلات زر کا حجم 6.335 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔رپورٹ کے مطابق جون کے مہینہ میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے 127 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لیکر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لیکر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 78 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔