جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا بھی خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جائزہ لیا جارہا ہے کس سلیب کیلئے کتنا ٹیرف بڑھایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 415 روپے فی ایم بی بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 417روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوگا۔وزارت توانائی کے مطابق رٹیلائزر کیپٹو پاور کے نرخ میں زیادہ اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی ایل این جی پر سبسڈی ختم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین کو قدرتی گیس دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی سبسڈائزڈ ریٹ کے بجائے مارکیٹ نرخ پر ملے گی، کوشش ہے 400 کیوبک میٹر تک کے گھریلو صارفین پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔