نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں سی ٹی ڈی آپریشن،کالعدم تنظیم کے 5 مطلوب دہشت گرد گرفتار

لاہور/ گوجرانولہ /ملتان  (پی پی آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈٰی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروئیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانولہ اور ملتان سے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے افغان شناختی کارڈ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں کی شناحت حنیف،سیدعرف سیدو،طارق خالد اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 46 مشتبہ افراد گرفتار کیا جاچکا ہے۔