جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو نے دھابیجی میں خصوصی اکنامک زون کا افتتاح کردیا

دھابیجی/کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبہ کا افتتاح کردیا، پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئے گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ موجود  تھے۔صوبائی وزیرناصر شاہ، شرجیل میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید، صادق میمن، جام اویس گہرام، جام عبدالکریم، علی حسن زرداری و دیگر بھی شریک ہیں۔دھابیجی اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 700 ایکڑ رقبے کو فعال کیا جائیگا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری یونٹس لگائیں گے۔منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے معاشی ترقی وخوشحالی میں اضافہ اور سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز کیدرمیان تعاون پیداہوگا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی اورملکی ووسط ایشیائی ممالک تک سامان کی آمدورفت کے قابل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی