نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماڈل ٹاون بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی،شاہ محمود قریشی

ملتان(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ماڈل ٹاون میں ایک بیٹھک ہوئی اور دبئی  میں کئے گئے  فیصلوں پر مہر ثبت کردی،سب جانتے ہیں اس بیٹھک میں کیا گفتگو ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  اسمبلیوں کی تحلیل، نگران وزیراعظم کیلئے 2بڑی جماعتوں نے فیصلے کئے، فیصلے ہو چکے اور مشاورت باقی ہے، پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے، یہ بھی ابہام نہیں رہا، نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہو گا2بڑوں نے فیصلہ کیا، بڑا واضح ہے کیئرٹیکر سیٹ اپ کس نوعیت کا ہوگا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ 2بڑی جماعتوں نے کرنا ہے یا عوام نے،لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے۔