جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں 26جولائی تک ضمانت میں توسیع

 اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3مقدمات میں 26جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج3مقدمات کی سماعت ہوئی۔وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان  کے خلاف 3مقدمات درج ہیں، دفعہ 109لگی ہوئی ہے، کیا  عمران خان نے کوئی بیان دیا؟ عمران خان کو کچھ معلوم نہیں ان کے خلاف ثبوت ہیں کیا،جج ابوالحسنات نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل پالیسی نہیں چلے گی، اے ٹی سی نے 3مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 26جولائی تک ضمانت میں توسیع کر دی۔