جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ وکیل قتل کیس میں عمران خان پیر کو سپریم کورٹ میں طلب

 اسلام آباد (پی پی آئی) کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کی صبح ساڑھے 10بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں کوئٹہ میں وکیل قتل کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت  ہوئی،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی  نے کہاکہ ریلیف لینے کیلئے درخواست گزار کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں،جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش ہوسکتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آ جائیں گے، جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آج آنے کا کہہ دیتے ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بہتر ہوگا پہلے حکومتی وکیل کا اس کیس میں جواب آجائے پھر چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوں۔وکیل شکایت کنندگان امان اللہ کنرانی نے کہاکہ معاملہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا ہے، وکیل چیئرمین پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہاکہ وکیل قتل کیس کی جے آئی ٹی کو ہم تسلیم نہیں کرتے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عبوری ریلیف کیلئے درخواست گزار کو ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ہوگا، جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دیکھیے آپ اس معاملے کو سنجید گی سے لیں، ضمانت اور ایف آئی آر ختم کرانے کیلئے درخواست گزار کو خود آنا پڑتا ہے۔سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کی صبح ساڑھے 10بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔