ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا منصوبہ، دیگر ممالک میں متعارف سسٹم پر غور

کراچی (پی پی آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق  اسٹیٹ بینک منصوبہ بنا رہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی لانچ کی جائے، گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ اسیٹ بینک دنیا میں دیگر ممالک میں متعارف  ڈیجیٹل کرنسی کے سسٹم کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی ملک میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔گورنر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کو منصوبے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کیا  جائے گا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کا پروگرام لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ڈیجیٹل کرنسی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہیں کوئی دھوکہ نہ ہو جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔