شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا نوٹی فی کیشن جاری نہ ہو سکا،پنشنرز مایوس

کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے  افسوس ظاہر کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ سے ای او بی آئی کے پنشنر محروم ہی رہیں گے کیونکہ ای او بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کی پنشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے  چونکہ وفاقی حکومت نے ہنوز نوٹی فی کیشن جاری نہیں کیا اس لئے اگست میں ملنے والی  جولائی کی پنشن 10ہزار نہیں بلکہ حسب سابق ساڑھے آٹھ ہزار ہی ہوگی حالانکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ تقاریر میں اعلان کردہ اضا فوں کے نوٹی فی کیشن جاری ہو چکے ہیں اور حاضر سروس اسٹاف او ریٹائرڈ پنشنرز کو اگست میں بڑھائی گئی تنخواہ اور پنشن ہی ملے گی۔ پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور وزیر انسانی وسائل ساجدحسین طوری  کی توجہ دلائی ہے کہ الیکشن سے قبل اس نوع  کی تاخیر موجودہ پی ڈی ایم حکومت کیخلاف سازش لگتی ہے اور اگر اس کاتدارک نہ کیا گیا توآئندہ الیکشن میں اس کے نتائج  ن لیگ اور پی پی کو بھگتنے پڑیں گے ۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم نے  یاد دلایاکہ  پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ واجب ہو جاتا ہے۔ لہذا  وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ کا اطلاق جنوری 2023سے کیاجائے