پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی لڑکی انجو کا پاکستانی لڑکے نصراللہ سے نکاح

دیر (پی پی آئی) انجو نامی بھارتی لڑکی نے پاکستانی نوجوان نصراللہ سے نکاح کرلیا۔نکاح ڈسٹرکٹ عدالت دیر میں ہوا، لڑکی نے اسلام قبول کرلیا۔انجوکا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا۔اس سے قبل انجونامی بھارتی خاتون نے شادی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انجو کاکہنا ہے کہ میں یہاں نصراللہ سے ملنے اورگھومنیآئی ہوں،شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔گھومنے کے بعد میں واپس اپنے ملک چلی جاونگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انجو کے شوہراروند اپنی اہلیہ کے واپس آنے کے لیے پرامید ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انجو نے اپنے شوہر اَروند کو بتایا تھا کہ وہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور جا رہی ہیں تاہم اتوار کے روز اروند کو میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ اْن کی اہلیہ بارڈر کے پار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جب اروند سے انجو کے پاکستان میں دوست کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم تھا اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اْن کی اہلیہ ان کے پاس واپس آجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ انجو نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا کیونکہ وہ بیرون ملک نوکری کرنا چاہتی تھیں۔ اروند بھیواڑی شہر میں کام کرتے ہیں اور انجو نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔