پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوہدری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا حراست میں رکھنے کا حکم نامہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حفاظتی ضمانت دی جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر دیا۔پنجاب حکومت کی اپیل پر ڈویڑن بینچ نے حفاظتی ضمانت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، موجودہ کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہوسکتی تھی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہی پر سیاسی بنیادوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت لاہور ہائیکورٹ کے ڈویڑن بینچ کا حکم کالعدم قرار دے۔