خیبر(پی پی آئی)خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مکان سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔پی پی آئی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ لنڈی کوتل کی حدود سلطان خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے حصہ لیا، چھاپے کے دوران خالی مکان سے خودکش جیکٹ برآمدہوئی۔سکیورٹی ذرائع کا مزیدکہناتھا کہ کارروائی علی مسجد سے گرفتار شخص سے تفتیش کے نتیجے میں کی گئی،خودکش جیکٹ کو سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا۔
Next Post
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم
Wed Jul 26 , 2023
لاہور(پی پی آئی)ا سپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کس کی اجازت سے پرویز الٰہی کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیاگیا، سب کچھ لکھ کر دیں ورنہ سب کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا۔پی […]
