توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

 اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کریگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ سے منسلک زیرالتوا درخواستوں کو سنے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں ایک دن کا اسٹے آرڈر جاری کریں، جس پرعدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کی کسی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہیں دے سکتے، بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

Next Post

حکومت کا ویب سائٹس، ویب اوریوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Wed Jul 26 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ویب سائٹس، ویب اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بڑھتی ہوئی آن لائن سر گرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دے دی ہے، وزارت […]