پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بالائی سندھ کے کچے میں کومبنگ آپریشن، اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت8ڈاکوہلاک

کندھ کوٹ (پی پی آئی)لائی سندھ کے کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کے ایک مشترکا آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس فائرنگ سے اندھڑ گروپ کے سرغنہ سمیت 8 ڈاکو مارے گئے، پی پی آئی کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت جانواندھڑ، سومرشر، نظروشر اور مشیرواندھڑ شامل ہیں۔ جانواندھڑ، سومرشر، نظروشر کے سرکی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے پنجاب پولیس بھی بارڈر کو سیل کر کے آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ ڈاکوں کی فائرنگ سے دو راہگیر بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔