لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت دینے کے خلاف حکومتی اپیل پر سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں پرویز الہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔پرویز الہٰی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپیل کو نا قابل سماعت قرار دیا اور اسی بنیاد پر اسے مسترد کرنے کی استدعا کی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل نے نشاندہی کی کہ حکومت نے اپیل سنگل بینچ کے سامنے دائر نہیں کی۔ حکومتی اپیل پر مزید کارروائی 7 اگست کو ہوگی۔
Next Post
آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کا فیصلہ
Wed Aug 2 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف آرٹسٹوں اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے، جب کہ میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کے مطابق ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب […]
