کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں پولیو ڈیوٹی پولیس اہلکار، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

 پشاور/کوئٹہ (پی پی آئی)عالمی طور پر 2023 کو پولیو کے خاتمے کا ہدف قرار دیا گیا ہے اس تناظر میں ملک کے مختلف حصوں میں واقع  تمام افغان کیمپوں میں  انسدادپولیو مہم پ جاری  ہے، پی پی آئی کے مطابق مقصد وائرس کی منتقلی روکنا ہے، پشاور میں پولیو مہم کیلئے ورکرز کی کمی کا سامنا ہے۔ میانوالی افغان مہاجرین کیمپ میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز ہے، جبکہ کوئٹہ میں بدھ کو بھی پولیو ڈیوٹی کیلئے جانے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔۔بلوچستان بھر میں میں سات روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔کوئٹہ میں اسپنی روڈ بے نظیر پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، اہلکارکی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ اہلکار ہزارہ ٹاؤن سے پولیو ڈیوٹی کیلئے پولیس لائن جارہا تھا۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 7 اگست سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ جس کیلئے پشاور میں پولیو ورکرز کی کمی کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو خط لکھ کر ورکرز مانگ لئے ہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ مہم کیلئے تربیت یافتہ ورکرز کی ضرورت ہے اس لیے کے ایم یو اپنے پیرا میڈیکس اور نرسنگ کالجز سے 550 افراد فراہم کرے، ورکرز کو ٹریننگ کیساتھ معاوضہ بھی دیا جائیگا۔