کارزویل جیل حکام کاڈاکٹر عافیہ سے فوزیہ صدیقی کی ملاقات کرانے سے انکار

کراچی () ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات اور رہائی کے عمل میں حائل رکاوٹوں کے باعث عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے4 اگست کو امریکہ روانگی مو خر کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  اگست کے پہلے ہفتہ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ایف ایم سی کارزویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہونا تھی مگر ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے ڈاکٹر فوزیہ کو اطلاع دی کہ جیل حکام نے ڈاکٹر عافیہ سے ان کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزارت خارجہ کے حکام نے اب تک ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیواسٹفورڈ اسمتھ کو وہ مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی ہیں جس کی درخواست انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے توسط سے کی تھی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عمرے کی ادائیگی کے فوراََ بعد اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عافیہ سے دوسری مرتبہ ملاقات کیلئے امریکہ روانہ ہونا تھا۔وہ مدینہ منورہ سے اپنی بہن کو ملاقات کے دوران دینے کے لیے 2 عدد جائے نماز جس پر ڈاکٹر عافیہ کا نام کندہ ہے اورتبرکات بھی لے کر آئی ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ایک ماہ پیشتر وزارت خارجہ اور امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے حکام کی جانب سے سہولیات مہیا کرنے کے باعث 20 سال بعد ان کی ملاقات ممکن ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ ملاقات اور رہائی کے عمل میں رکاوٹیں کون کھڑی کررہا ہے؟۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اس کا نوٹس لیں

Next Post

خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی

Thu Aug 3 , 2023
 لاہور (پی پی آئی) کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 ملزمان کی ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 140 […]