پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقلیتوں کے قومی دن پر 11 اگست کوتقاریب کا فیصلہ، کمیٹیاں قائم

کراچی (پی پی آئی)کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس چیئرمین عادل جارج مٹو کی زیر صدارت منعقدہوا، اجلاس میں 11 اگست کو اقلیتوں کے دن پر تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی تیاریوں کو آخری شکل دی گئی، پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کے دن پر تحریک پاکستان کے مسیحی رہنماؤں جارج اللہ رکھا مٹو اورچوہدری چندو لال کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور اقلیتوں میں وطن عزیز پاکستان کے لیے جذبہ حب الوطنی کواجاگر کیاجائے گا، ہنگامی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی آر ڈی سی عادل جارج مٹو نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 2009 میں 11 اگست کو اقلیتوں کاقومی دن قرار دیا گیاہے، مسیحی کمیونٹی حکومت پاکستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ اقلیتوں کے قومی دن کی اہمیت کے پیش نظر اور اقلیتی برادری میں وطن عزیز کے لیے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے 11 اگست کو کم از کم اقلیتی کمیونٹی کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔