پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہریار آفریدی 2 روز میں دوسری مرتبہ رہا ہوتے ہی گرفتار

راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے شہریار آفریدی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔بعد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈر کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔شہریار آفریدی کو راولپنڈی انسداد دہشتگردی گردی کی عدالت نے جعلی مقدمہ میں گرفتار کرنے پر ڈسچارج کردیا اور پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسچارج ہونے کے بعد عدالت سے روانگی پر پولیس نے شہریار آفریدی اور انکے ساتھ وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایاواضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شہریار آفریدی کو ایک مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رات گئے انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار کر کے دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔