ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گرفتاری سے بچنے کیلئے اسد قیصر پشاور ہائیکورٹ میں محصور

پشاور (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری کے خوف سے خود کو پشاور ہائیکورٹ میں محصور کر لیا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے، مجھ سمیت تحریک انصاف کے ایم این اے 2 گھنٹے سے پشاور ہائیکورٹ میں محصور ہیں جبکہ صوابی سے سابق ایم پی اے حاجی رنگیز خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سابق ایم پی اے رنگیز خان کو ضمانت کے بعد ہائیکورٹ سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، رنگیز خان کو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کیا۔پی پی آئی کے مطابق انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے وکلاشاہ فیصل اتمانخیل اور دیگر جسٹس اعجاز انور کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود رنگیز خان کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کی کوشش ہو رہی ہے۔عدالت نے سی سی پی او پشاور کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا جس پر ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سی سی پی او پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ شہدا  تقریبات میں مصروف ہیں۔