ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی پی ایک مرتبہ پھر انتخاب جیت کر مسند اقتدار پر بیٹھے گی: شرجیل میمن

کراچی (پی پی آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آنیوالے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر برسراقتدار آئے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے، اسمبلی نے ریکارڈ ساز قانون سازی کی۔ سندھ حکومت نے اس مرتبہ انقلابی کئے۔ سیلاب کے دوران حکومت سندھ نے دن رات ایک کر کے کام کیا۔ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسند اقتدار پر بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے، معصوم رضوانہ پر شدید تشدد ہوا، پاکستان میں چائلڈ لیبر غیرقانونی عمل ہے۔ معصوم بچی پر تشدد سے متعلق سوموٹو ایکشن لینا چاہئے۔ رضوانہ تشدد کیس میں مجھ سے سوال کیا گیا حکومت کیا کر رہی ہے؟ عالمی طور پر رضوانہ تشدکیس میں ملک کا نام بدنام ہو رہا ہے۔ رضوانہ گھریلو ملازمہ تھی جس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔