ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ

پڈعیدن(پی پی آئی) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔پی پی آئیکے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیا ں پڈعیدن اور بھریاروڈ اسٹیشن کے درمیان پٹڑی سے اتر گئیں، معجزانہ طور مسافر محفوظ رہے۔پی پی آئی کے مطابق ریلوے ڈی ایس سکھر نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو الگ کر کے ٹرین کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے تاہم مسافر محفوظ ہیں، حادثے کے باعث اپ ٹریک سات گھنٹے سے بلاک جبکہ ڈاون ٹریک بحال ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف ٹرین سکھر سے حادثے والی جگہ پہنچ گئی، مرمتی کام شروع  ہے۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔